Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / دریائے گوداری میں طغیانی

دریائے گوداری میں طغیانی

حیدرآباد۔/13جولائی ( یو این آئی ) شمالی تلنگانہ اور مہاراشٹرا میں گذشتہ چند دنوں سے  ہورہی شدید بارش کے سبب شمالی تلنگانہ بالخصوص کھمم، عادل آباد، کریم نگر اور ورنگل میں دریائے گوداوری میں طغیانی دیکھی جارہی ہے۔  عادل آباد سے مشرقی گوداوری تک اس کی سطح میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ کھمم کے بھدرا چلم اور اے پی کے راجمندری کے قریب بھی اس کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔
راجمندری کے پشکر گھاٹ کے برج کے قریب مچھیروں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس کے بعد حکام نے متاثرہ مچھیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ جہاں انہیں پانی کی سطح کم ہونے تک رکھا جائے گا۔ اے پی کے مشرقی گوداوری کے کوور کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں ہر گھنٹہ اضافہ ہورہا ہے۔ پولاورم پر اجکٹ کے ایجنسی علاقوں میں راستوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ دھولیشور بیریج کے قریب دریائے گوداوری کی سطح 14.8 فیٹ جاپہونچی جس کے بعد اس بیریج سے 14.50 لاکھ کیوزک پانی سمندر میں چھوڑا گیا اور دوسری  وارننگ کا نشان لگادیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT