Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / دریا میں بچوں کی غرقابی پر 8 گاڑیاں نذر آتش

دریا میں بچوں کی غرقابی پر 8 گاڑیاں نذر آتش

گیا ( بہار ) ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع گیا کے علاقہ شیرگھائی میں واقع ایک دریا میں 2 بچے غرقاب ہوگئے جہاں پر غیر قانونی ریت کی نکاسی زوروں پر ہے ۔ اس واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں نے 8 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ۔ مگدھ رینج ڈی آئی جی مسٹر سراب کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی طریقہ سے ریت کی نکاسی کے لیے دریا میں گہرے گڑھے کھودے جارہے ہیں اور ایک گڑھے میں 2 بچے غرقاب ہوگئے ہیں ۔ ان کی نعشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی گئی ہے ۔ مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے ایک ٹریکٹر ، 4 ٹرکس ، ایک پولیس کی گاڑی اور دیگر 2 مشینوں کو جو کہ ریت کی کانکنی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں آگ لگادیں ۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر آکاش کمار جائے وقوع پر کیمپ کیے ہوئے ہیں ۔۔
بجلی گرنے سے 4 افراد ہلاک
بھاگلپور ( بہار ) ۔ 24 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بھاگلپور کے مختلف مقامات پر بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ کھلگاؤں سب ڈیویژنل آفیسر ارنب چندرا ورما نے بتایا کہ کھیتوں میں کام کرنے والے مختلف افراد پر آج صبح بجلیاں گر پڑی جس میں 4 افراد برسر موقع ہلاک ہوئے اور دیگر زخمیوں کو مقامی ہاسپٹلوں میں شریک کروایا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT