Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / دستانوں پر’’ سیو غزہ ‘‘ لکھنے والے ملایشیائی اتھیلیٹ کے خلاف تحقیقات

دستانوں پر’’ سیو غزہ ‘‘ لکھنے والے ملایشیائی اتھیلیٹ کے خلاف تحقیقات

گلاسگو۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ میں اسرائیلی بربریت کی گونج کامن ویلتھ گیمس تک جاپہنچی۔ ملائشیا کے معروف سائیکلسٹ عزیز الحسنی نے چیمپین شپ کو غزہ میں ظلم و ستم کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پہنے ہوئے دستانوں پر ’’سیو غزہ‘‘(غزہ کی حفاظت) کے الفاظ تحریر کررکھے تھے۔ یہ بات کامن ویلتھ گیمس فیڈریشن کے علم میں آنیپر ہنگامہ مچ گیا اور 26سالہ سائیکلسٹ کے خلاف تحقیقات کی گئی کہ انہوں نے مقابلوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے۔ البتہ عزیز الحسنی نے وضاحت کی کہ وہ صرف انسانی ہمددی کی بنیاد پر غزہ کا مسئلہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہتے تھے۔ گیمس حکام عزیز الحسنی پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرسکتے تھے لیکن انہیں یہ انتباہ دینے پر اکتفا کیا گیا کہ وہ آئندہ مذکورہ دستانے نہیں پہنیں گے اور یہ دستانے استعمال کئے گئے تو انہیں مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT