Monday , December 18 2017
Home / دنیا / دستور میں ژی کے نام اور نظریہ کی شمولیت

دستور میں ژی کے نام اور نظریہ کی شمولیت

بیجنگ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی نے دوسری پانچ سالہ میعاد کی توثیق کردی۔ صدر ژی جن پنگ کی دوسری میعاد کیلئے دوسری میعاد کیلئے کمیونسٹ پارٹی نے توثیق کردی ہے۔ ان کا سوشل ازم کا نظریہ چینی خصوصیات کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ کمیونسٹ پارٹی کی ایک ہفتہ طویل پانچ سالہ کانگریس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین کے دستور میں ترمیمات کرتے ہوئے 64 سالہ صدر ژی جن پنگ کے نام اور ان کے نظریہ کو شامل کیا جائے۔ چین کے موزے تنگ اور ڈینگ دیگر دو چینی قائدین ہیں جن کے نام اور نظریات چین کے دستور میں شامل ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے ژی جن پنگ نے کہاکہ چینی عوام اور قوم عظیم ہیں اور آئندہ ان کا ایک درخشاں مستقبل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وہ خوداعتمادی اور فخر کا احساس کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں عظیم ذمہ داری کا بھی احساس ہے۔

 

کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
جزیرہ سان کلیمنٹ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے ساحلی علاقہ میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کا کہنا ہیکہ زلزلے کے جھٹکے نصف شب کو محسوس کئے گئے جس کا مبدا جزیرہ سان کلیمنٹ سے 16 کیلو میٹر کے فاصلہ پر تھا۔ دوسری طرف کے اے آر ٹی وی نے بھی اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے لاس اینجلس، لانگ بیچ، دی ساؤتھ بے اور اورینج کاؤنٹی میں بھی محسوس کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT