Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / دستور کے مطابق فرائض کی انجام دہی کا عہد

دستور کے مطابق فرائض کی انجام دہی کا عہد

گورنر مہاراشٹرا کے عہدہ پر نامزدگی پر خوشی ہوئی ہے:ودیا ساگر راؤ

گورنر مہاراشٹرا کے عہدہ پر نامزدگی پر خوشی ہوئی ہے:ودیا ساگر راؤ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست (پی ٹی آئی) مہاراشٹرا کے نامزد گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے اس عہدہ پر اپنی نامزدگی پر آج مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اپنی نئی ذمہ داری انجام دیں گے ۔ ودیا ساگر راؤ نے بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں اپنی تہنیت کے موقع پر کہا کہ ’’میں ایک عام کارکن کی سطح سے گورنر کے عہدہ تک پہنچا ہوں، جیسا کہ میڈیا نے بھی یہ خبر دی ہے کہ یہ محض بی جے پی قائدین اور ورکرس کی مرہون منت ہے، جس پر مجھے یقیناً بے حد خوشی ہوئی ہے لیکن یہ ایک ذمہ داری بھی ہے اور میں اپنی تمام ذمہ داریوں کو صحیح انداز میں پورا کروں گا۔

TOPPOPULARRECENT