Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دستور ہند سے متعلق شعور بیداری کا اجلاس

دستور ہند سے متعلق شعور بیداری کا اجلاس

سرپور ٹاؤن 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل کالج میں 26 نومبر شام 6 بجے دستور ہند اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جانب سے تیار کئے گئے قانون سے متعلق کالج اور اسکولوں کے طلباء میں شعور بیداری کیلئے خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرپور ٹاؤن منصف مجسٹریٹ

سرپور ٹاؤن 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل کالج میں 26 نومبر شام 6 بجے دستور ہند اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جانب سے تیار کئے گئے قانون سے متعلق کالج اور اسکولوں کے طلباء میں شعور بیداری کیلئے خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرپور ٹاؤن منصف مجسٹریٹ جی سدرشن، بار اسوسی ایشن صدر وی کشور کمار اور مسلم میناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسن نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ایڈوکیٹ جی پنٹنا، ایڈوکیٹ گنپتی، ایڈوکیٹ وامن راؤ، کالج پرنسپل مدن موہن، ساہتیہ اکیڈیمی چیرمین مادھو یلکر، ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر پریم سنگھ کے علاوہ تمام اسکولوں اور کالج کے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جلسہ کی کارروائی ریاست تلنگانہ انٹلکچول فورم اسٹیٹ صدر اے سیدلو نے چلائی۔ اس موقع پر سرپور ٹاؤن منصف مجسٹریٹ جی سدرشن نے کہاکہ دستور ہند کے بارے میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کا قانون 26 نومبر 1950 ء کو مکمل تیار کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ایک قابل انسان تھے اور انھوں نے دستور ہند اور ہندوستانی قانون کسی ایک مذہب کے لئے نہیں لکھا ہے۔ ہندوؤں اور مسلمانوں اور دلتوں کے لئے نہیں لکھا۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے صرف ہندوستانیوں کیلئے قانون تیار کیا تپا اور اس قانون سے ہر ہندوستانی استفادہ کررہا ہے۔ اس لئے تمام ہندوستانیوں کو چاہئے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اصولوں پر پابندی کے ساتھ عمل کریں۔ اس موقع پر محمد عاشق حسین، ایڈوکیٹ بی پنٹنا اور مادھو سلکر نے بھی مخاطب کیا۔ بعدازاں منصف مجسٹریٹ جی سدرشن کے ہاتھوں کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT