Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / دستکاری اشیا کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ

دستکاری اشیا کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ

بنگلورو 20 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدارامیا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دستکاری اشیا کو جی ایس ٹی سے استثنی دیا جائے ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ وہ ایک بہت اہم مسئلہ کو مرکز سے رجوع کر رہے ہیں ۔ جی ایس ٹی کونسل میں اس کا نوٹ لیا جانا چاہئے اور ترجیحی بنیادوں پر کوئی فیصلہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گرام سیون سنگھ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں یہ خواہش کی گئی ہے کہ دستکاری کی مختلف اشیا کو جی ایس ٹی سے استثنی دیا جانا چاہئے ۔ سدارامیا نے کہا کہ معروف افراد پر مشتمل کمیٹی کا خیال تھا کہ ان اشیا کو جی ایس ٹی کے دائرہ کار میں لانے سے دستکاروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں دستکار برادری کی گذر بسر پر بھی منفی اثرات ہوئے ہیں اور ان کا کا م کاج متاثر ہوکر رہ گیا ہے ۔ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر جی ایس ٹی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے انہیں جی ایس ٹی کے نفاذ سے استثنی دیا جانا چاہئے تاکہ دستکاروں کو راحت پہونچائی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT