Friday , November 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / دستگیر کی بدولت  پاکستان کو دوسرا برونز میڈل

دستگیر کی بدولت  پاکستان کو دوسرا برونز میڈل

گولڈکوسٹ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے نوح دستگیربٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2018 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں جملہ 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لئے دوسرا برونز میڈل حاصل کیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 105 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 20سالہ ویٹ لفٹر نے اسنیچ زمرے میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا۔انہوں نے ‘کلین اینڈ جرک’ زمرے میں 222کلو گرام وزن اٹھا کر مجموعی طور پر 395 کلو گرام وزن اٹھا کر مقابلے میں تیسرا مقام اپنے نام کرتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ ساموا کے لاؤ ٹی ٹی لوئی نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔پاکستان کے نوح دستگیر نے مقابلے میں ہندوستان کے مندیب سنگھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میڈل حاصل کیا جبکہ مندیب نے جملہ 382 کلو گرام وزن اٹھایا اور چوتھے نمبر پر رہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے طلحہ طالب نے 62کلو گرام کے ایونٹ میں برونز میڈل جیت کر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا اور اسنیچ زمرے میں ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT