Thursday , September 20 2018
Home / دستی گھڑیوں پر چدمبرم کی تصاویر

دستی گھڑیوں پر چدمبرم کی تصاویر

چینائی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کی تصاویر کے ساتھ دستی گھڑیاں تقسیم کئے جانے سے متعلق بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے الزام کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس سلسلہ میں جلد سے جلد رپورٹ پیش کریں۔ ٹاملناڈو میں یہ دستی گھڑیاں رائے دہندوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ اِس سلسلہ می

چینائی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کی تصاویر کے ساتھ دستی گھڑیاں تقسیم کئے جانے سے متعلق بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے الزام کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس سلسلہ میں جلد سے جلد رپورٹ پیش کریں۔ ٹاملناڈو میں یہ دستی گھڑیاں رائے دہندوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ اِس سلسلہ میں اب تک کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر پروین کمار نے کہاکہ ہم نے مودی کے الزامات کو اخبارات میں پڑھا ہے۔ ضلع کلکٹر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ فی الحال یہ صرف الزام ہے، اِس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ دستی گھڑیوں کی مبینہ تقسیم سے متعلق اب تک شکایت درج نہیں کی گئی۔ رامنتاپورم سے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ الزام عائد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT