Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دسویں، انٹر طلبہ، نوجوانوں کیلئے مفت تربیتی کورسیس

دسویں، انٹر طلبہ، نوجوانوں کیلئے مفت تربیتی کورسیس

محبوب نگر۔/12ڈسمبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیمی میدان میں ملت کے طلباء کے لئے ان کو اعلیٰ تعلیمی اور ترقی سے مزین کرنے کیلئے بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر محبوب نگر نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ چنانچہ مفت کمپیوٹر کی تربیت، ٹیٹ کوچنگ کے علاوہ ٹیلرنگ، ایمبرائیڈری کورس کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے۔ تقریباً 300 نوجوانوں اور طلباء اس میں شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ صدر سنٹر سلیم نواب نے بتایا کہ سنٹر نے ایک اور جراتمندانہ اقدام کرتے ہوئے دسویں اور انٹر کامیاب نوجوانوں کو پیشہ ورانہ کورسیس کی کوچنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسا کہ پیرا میڈیکل کورسیس لیاب ٹیکنیشن، ایکسرے ٹیکنیشن، میل نرسنگ کورسس کا آغاز شہر حیدرآباد کے مشہور ہاسپٹل میڈون ہاسپٹل و اکیڈیمیکس کے اشتراک سے آغاز کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT