دسویں جماعت ، زندگی کا رخ طئے کرتی ہیں

محبوب نگر /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسویں جماعت تعلیم کے میدان میں ایک ایسا ٹریننگ پوائنٹ ہے جو زندگی کا رخ طئے کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی نے کریسنٹ ہائی اسکول محبوب نگر میں ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ دسویں جماعت کے انلگلش میڈیم طلباء کیلئے کوئسچین بنک کی تقسیم کے موقع پر کیا ۔ انہوں ن

محبوب نگر /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسویں جماعت تعلیم کے میدان میں ایک ایسا ٹریننگ پوائنٹ ہے جو زندگی کا رخ طئے کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی نے کریسنٹ ہائی اسکول محبوب نگر میں ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ دسویں جماعت کے انلگلش میڈیم طلباء کیلئے کوئسچین بنک کی تقسیم کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے زیر اہتمام فراہم کردہ کوئسچین بنک بہت ہی جامع ہیں اور یقیناً یہ طلباء کیلئے کارآمد ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ دسویں جماعت کے بعد اعلی تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور ملک میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلئے سخت محنت کے ساتھ جدوجہد کریں ۔ اس موقع پر ایم اے مجیب اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاستنے مخاطب کریت ہوئے کہا کہ ادارہ سیاست گذشتہ 25 برسوں سے مسلمانوں کو تلعیمی میدان میں ترقی کی منزلیں طئے کروانے کیلئے کئی ایک اقدامات کر رہا ہے اور اس کوئسچین بنک کی تقسیم بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کوئسچین بنک سالانہ امتحان کی تیاری میں کافی مددگار ہوگا ۔ مضمون واری سوالات و جوابات اس میں شامل ہیں ۔ یہاں تک کہ سالانہ امتحان کا ٹائم ٹیبل بھی اس میں موجود ہے ۔ طلباء پوری توجہ کے ساتھ اس کوئسچین بنک کو پڑھیں کیونکہ جاریہ سال پرچہ سوالات کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس پس منطر میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ طلباء خود استفادہ کریں اور ساتھیوں کو بھی موقع فارہم کریں ۔ اس موقع پر ایم اے سمیع پرنسپل نے کہا کہ ادارہ سیاست نے طلباء کیلئے جو مستحسین اقدام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ جس جذبے کے ساتھ کوئسچین بنک طلباء میں تقسیم کئے گئے ہیں طلباء بہتر نتائج حاصل کریت ہوئے ان توقعات پر پورا اتریں اس پر محمد خورشید علی ، محمد نذیر علی اور دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT