Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے خصوصی توجہ

دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے خصوصی توجہ

کریم نگر 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہیڈ ماسٹرس و اساتذہ دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے کوشش کریں ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے جمعہ کو ریونیو گارڈنس میں دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی مدت کا اظہار کیا ۔ کلکٹر نے کہا کہ طلباء کے تابناک مستقبل کیلئے معیاری تعلیم فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔ طلباء کو چھٹویں ج

کریم نگر 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہیڈ ماسٹرس و اساتذہ دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے کوشش کریں ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے جمعہ کو ریونیو گارڈنس میں دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی مدت کا اظہار کیا ۔ کلکٹر نے کہا کہ طلباء کے تابناک مستقبل کیلئے معیاری تعلیم فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔ طلباء کو چھٹویں جماعت سے ہی معیاری تعلیم کی تدریس کرتے ہوئے مضبوط بنیاد ڈالیں ۔ آنے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں صلع کو پہلے دوسرے یا تیسرے مقام پر لائیں ۔ امتحانات کیلئے کم وقت ہے‘ اس لئے اساتذہ خصوصی جماعتوں کا اہتمام کر کے طلباء کو مکمل طور پر امتحان کیلئے تیار کریں‘ طلباء کو لکھنے اور پڑھنے میں مہارت پیدا کریں تمام اسباق کو مکمل کر وانے کا مشورہ دیا۔ بچوں میں امتحان سے متعلق خوف کو دور کںی ۔ تعلیم پر بچوں کی دلچسپی کو فروغ دیں ۔ ہاسٹلوں کے طلباء پر اساتذہ خصوصی توجہ دیں ۔ ہاسٹلوں کے ویلفیر آفیسر کو رات میں ہاسٹلوں میں رہی رہنے کا حکم دیا ۔ اساتذہ طلباء کے ساتھ بہتر میل جول برقرار رکھیں ۔ آنے والے سال سے دسویں جماعت میں بہتر نتائج کیلئے اور اسکولوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اسکولوں کو اے بی سی تین زمروں میں تقسیم کر کے ترقی دی جائے گی۔ بہتر نتائج حاصل کرنے والے اسکولوں کے اساتدہ کی نشاندہی کر کے ان کو توصیف نامہ کے ساتھ تہنیت پیش کی جائے گی ۔ بہتر نتائج حاصل نہ کرنے والے اسکولوں پر کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اساتذہ مقررہ وقت پر اسکولوں میں حاضر رہنے پر زور دیا ۔ سال 2010تا 2015 کے دوران سرکاری اسکولوں میں ایس ایس سی کے طلباء کی تعداد میں کافی کمی ہوئی ہے ۔ اساتذہ گھر گھر جاکر سرکاری اسکولوں میں مہیا سہولتوں اور تجربہ کار اساتذہ دستیاب ہیں اولیاء طلباء کو بتاکر محرکہ پیدا کریں اور اولیاء طلباء کی میٹنگس منعقد کر کے طلباء کی تعداد میں اضافہ کریں اس اجلاس میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا بی سی ویلفیر کے ڈی ڈی چندرا شیکھر ‘ڈسٹرکٹ ٹرابل ویلفیر عہدیدار ایرنا‘ڈپٹی ایجوکیشنل عہدیداران ‘ہیڈ ماسٹرس و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT