Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے مساعی پر زور

دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے مساعی پر زور

گمبھی راؤ پیٹ۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او سرسلہ بھکشا نائیک نے اساتذہ برادری کو مشورہ دیا کہ وہ سال حال دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے طلبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ موصوف آج مقامی ضلع پریشد ہائی اسکول بوائز میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پریوار کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کو مخاطب کررہے تھے۔ مسٹر نائیک نے کہا کہ طلبہ کے اند

گمبھی راؤ پیٹ۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او سرسلہ بھکشا نائیک نے اساتذہ برادری کو مشورہ دیا کہ وہ سال حال دسویں جماعت کے بہتر نتائج کیلئے طلبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ موصوف آج مقامی ضلع پریشد ہائی اسکول بوائز میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پریوار کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کو مخاطب کررہے تھے۔ مسٹر نائیک نے کہا کہ طلبہ کے اندر موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اساتذہ اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ سمیت تقریب میں موجود سیاسی قائدین موجود تھے۔ان سے خواہش کی کہ وہ طلبہ کو تعلیمی میدان میں پروان چڑھنے کیلئے اپنی جانب سے ہر وہ ممکنہ کوششیں کریں جو آپ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مدارس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سیاسی قائدین کو آگے آنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ بالخصوص دسویں جماعت کے طلبہ سے کہا کہ وہ سخت محنت و جستجو کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ نشانات کے ذریعہ کامیابی حاصل کریں تاکہ اپنے مدرسہ، اپنے اساتذہ، گاؤں، اور اپنے والدین کا نام روشن کرسکیں۔ اس تقریب میں زیڈ پی ٹی سی رکن گمبھی راؤ پیٹ ملوگاری پدما، ایم پی پی کمری گنگا سایوا، سابق زیڈ پی ٹی سی آر ملوگاری نرسا گوڑ، ایم ای او ٹی پرشوتم وغیرہ نے مخاطب کیا جبکہ اس تقریب کے دوران ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پریوار کے زیر اہتمام منڈل کی سطح کے تمام اسکولس کے تعلیمی سال 2013-14 کے دوران اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈ دیئے گئے۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی ارکان حمید الدین خالد، کملاکر ریڈی، ساوتری، سرپنچ آکاپلی بالیا، کوآپشن رکن محبوب علی کے علاوہ راجہ رام، دھن راج، راج ویر، عبدالعظیم وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT