Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دسویں جماعت کے جوابی بیاضات کی جانچ کے کاموں کا آغاز

دسویں جماعت کے جوابی بیاضات کی جانچ کے کاموں کا آغاز

محبوب نگر۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں جماعت کے جوابی بیاضات کی جانچ کے کام کا مستقر محبوب نگر پر آغاز ہوگیا ہے۔ ریاست کے دیگر اضلاع سے وصول 470382 پرچہ جات کی جانچ کیلئے پنچاوتی اسکول محبوب نگر گرامر اسکول کو مرکز بنایا گیا ہے۔ پنچاوتی اسکول میں لنگویج کے پرچہ جات اور محبوب نگر گرامر اسکول میں دیگر مضامین کے پرچہ جات کی جانچ ہوگی۔ 11اپریل تا 25اپریل جانچ کا کام مکمل کرلینے کیلئے تمام تر اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ لنگویج کے پرچوں کی جانچ کیلئے647 اے ایز اور 108سی ایز کے علاوہ 216 اسپیشل اسسٹنٹس کے تقررات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ دیگر مضامین کیلئے 744اے ایز اور 131 سی ایز کے علاوہ 261 اسپیشل اسسٹنٹس کو مقرر کیا گیا ہے۔ محبوب نگر گرامر اسکول کے کیمپ آفیسر کی حیثیت سے ڈی ای او راجیش اور ڈپٹی کیمپ آفیسر کی حیثیت سے گوئند راجو اور وحید نثار خدمات انجام دیں گے۔ پنچاوتی مرکز کیلئے کیمپ آفیسر کی حیثیت سے معراج اللہ خان اور ڈپٹی کیمپ آفیسر کی حیثیت سے بھاسکریا اور للیتا خدمات انجام دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT