Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / دسویں جماعت کے دو طالبات کی بلند عمارت سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

دسویں جماعت کے دو طالبات کی بلند عمارت سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول میں زیر تعلیم 10 ویں جماعت کی دو طالبات 16 سالہ شراونی اور 15 سالہ بھارگوئی پٹیل نے عمارت کی 8 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تاہم ان طالبات کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس ایل بی نگر مقام حادثہ پر پہونچ گئی اور پنچنامہ کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس کو ان دو طالبات کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس کے مطابق یہ دو طالبات اکشرا انٹرنیشنل اسکول میں زیر تعلیم تھیں اور آپس میں اچھی دوست تھیں ۔ پولیس ایل بی نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT