Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / دسویں جماعت کے طلبہ کو کوہلی کی وجہ سے 10 نمبرات

دسویں جماعت کے طلبہ کو کوہلی کی وجہ سے 10 نمبرات

کولکتہ۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کپتان ویراٹ کوہلی اپنے کھیل کے لئے ہی نہیں شخصیت کے لیے بھی کافی مقبول ہیں اور ملک کے نوجوانوں کے لئے مثالی کھلاڑی پر مغربی بنگال کے دسویں بورڈ امتحان میں بھی 10 نمبر کا اہم سوال پوچھا گیا۔کوہلی جنوبی افریقہ کے طویل دورے کے بعد فی الحال آرام کر رہے ہیں اورسری لنکا میں رواں ٹوئنٹی20 ندھاس ٹرافی سے ان کو آرام دیا گیا ہے ۔اپنی کپتانی میں ہندستانی ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے والے کوہلی تینوں فارمیٹس میں ٹیم کے کپتان ہیں اورملک کے سب سے مقبول کرکٹر ہیں۔اپنے کھیل کے ساتھ وہ فٹنس پر بھی موضوع بحث میں بنے رہتے ہیں اور نوجوانوں کے لئے انہیں مثالی سمجھا جاتا ہے ۔ہندستانی کرکٹر پر مغربی بنگال کے دسویں کے بورڈ امتحان میں انگریزی کے پرچہ میں اہم سوال پوچھا گیا تو سب حیران رہ گئے ۔ٹی وی پر اکثر کوہلی کو دیکھنے والے طالب علموں کے لئے یہ کافی حیران کن سوال رہا لیکن ان کے لیے ساتھ ہی یہ 10 نمبرات کے حصول کا آسان راستہ بھی تھا۔اس سوال میں کوہلی پر ایک مختصر مضمون لکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔کوہلی پر اس سوال پر کئی طلبہ نے حیرانی کے ساتھ خوشی بھی ظاہرکی ۔29 سالہ کوہلی نے انڈر19 ورلڈ کپ اپنی کپتانی میں جتوایا تھا جس کے بعد اسی سال انہیں سنیئر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے پھر اس ذہن کھلاڑی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔دہلی کے رہنے والے کوہلی نے کیریئر میں اب تک ہندستانی ٹیم کی جانب سے66 ٹسٹ میں5554 رنز،208 ونڈے میں9588 اور57 ٹوئنٹی20 میچوں میں1983 رنز بنائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT