Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دسویں کے بعد انٹر اور دیگر ٹیکنیکل کورسیس دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے جوابات

دسویں کے بعد انٹر اور دیگر ٹیکنیکل کورسیس دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کے جوابات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ’ ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ‘ پر نہایت معلومات فراہم کرتے ہوئے ایم اے حمید نے بتلایا کہ دسویں کے بعد ٹیکنیکل ، پروفیشنل ، جنرل اور ووکیشنل کورسیس ہیں اور جس پروفیشنل کو اپنانا ہوگا اس کے لیے انٹرمیڈیٹ میں اختیاری مضامین کا انتخاب کرنا ہوگا اس کے مطابق ہی دسویں کے بعد کورس کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کے تیقن میں کوئی دشواری نہ ہو ۔ ایس ایس سی کے بعد پانچ اہم راہیں نکلتی ہیں ۔ جس میں جونیر کالج کے انٹر میڈیٹ ، پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما ، کورس ، آئی ٹی آئی کے ٹیکنیکل کورسز ووکیشنل کورسز پیرا میڈیکل کے علاوہ اوپن اسکولنگ میں تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی ٹاس اور این آئی او ایس نیشنل اوپن اسکولنگ سوسائٹی کے تحت انٹر میڈیٹ ( اوپن ) ہے جو مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں ۔ مس منجو آرجے دکن ریڈیو نے بڑی عمدگی کے ساتھ سوالات کو مرتب کیا ۔ دن میں ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام پوچھے جانے والے سوالات جن میں کشن باغ کے عبدالرحمن تھے ۔ اس پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے مواقع سے واقفیت حاصل کی جب کہ محمد خان کے پالی ٹیکنیک انٹرنس ’ پالی سیٹ ‘ کی تیاری کیسے کریں پر سوالات کئے ۔ پروگرام کو فہیم انصاری ، محمد منیر نے مرتب کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو منیجر ہے ۔ منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT