Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / دسویں کے بعد پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ کوچنگ پروگرام

دسویں کے بعد پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ کوچنگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : دسویں کا امتحان دینے والے ایس ایس سی / سی بی ایس ای / آئی سی ایس ای نصاب کے طلباء و طالبات کے لیے پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسیس میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان پالی سٹ ہوتاہے ۔ اس کی کوچنگ ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح 8 تا 11 بجے رکھی جارہی ہے ۔ اور ٹسٹ میٹریل ، امتحانی پرچے بھی مہیا کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT