Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / دسہرہ تہوار ، اے پی ایس آر ٹی سی سے خصوصی بس خدمات

دسہرہ تہوار ، اے پی ایس آر ٹی سی سے خصوصی بس خدمات

حیدرآباد ، بنگلور اور چینائی کے لیے بسوں کا انتظام ، مسافروں کی سہولت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں دسہرہ تہوار کے پیش نظر اے پی ایس آر ٹی سی نے جاریہ ماہ 24 ستمبر سے اپنے کرشنا ریجن سے خصوصی بسیں چلانے کے لیے تیاریاں مکمل کر کے پڑوسی ریاستوں اور دور دراز علاقوں تک زائد از 700 خصوصی بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے اور بتایا گیا کہ 24 ستمبر سے رائلسیما سیکٹر کو پیش نظر رکھتے ہوئے 100 خصوصی بسیں تیار رکھی جائیں گی ۔ 24 ستمبر سے وجئے واڑہ بشمول دیگر تمام اضلاع میں اسکولس و کالجوں کو تعطیلات دئیے جانے کی وجہ سے زائد خصوصی بسوں کو چلایا جارہا ہے ۔ رائلسیما علاقہ کو جانے والے طلباء کی تعداد میں کافی اضافہ پائے جانے کے پیش نظر اب تک ہی شیڈول کے مطابق چلائی جانے والی آر ٹی سی بسوں کے لیے ریزرویشن مکمل ہوگئے ہیں اور ان شیڈول بسوں کے علاوہ مزید 100 اسپیشل بسوں کو تیار رکھا جارہا ہے ۔ اے پی ایس آرٹی سی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 25 ستمبر سے حیدرآباد ، بنگلور ، چینائی کے لیے وہاں مقیم تلگو عوام کو لے آنے کے لیے زائد از 250 اسپیشل بسیں روانہ کی جارہی ہیں ۔ علاوہ ازیں دسہرہ تہوار کے دوسرے ہی دن چونکہ اتوار ہونے کی وجہ سے یکم اکٹوبر سے واپسی کے سفر کو یقینی بنانے مزید 350 اسپیشل بسیں دور دراز علاقوں کو چلانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

انگلش لینگویج ٹسٹ پر فری سمینار
حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایجو پلس Eduplus کے زیر اہتمام انگلش زبان کا امتحان IELTS کی تیاری کیسے کریں کے زیر عنوان ایک فری سمینار ہفتہ 23 ستمبر کو شام 4 بجے تا 6 بجے ٹولی چوکی میں متصل ریلائنس مارٹ رکھا گیا ہے ۔ اس میں اچھے نشانات کے ذریعہ بانڈ کے حصوں کا طریقہ بتایا جائے گا ۔ معلومات اور فری رجسٹریشن کے لیے 9292750777 پر ربط کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT