Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دسہرہ تہوار سے وظائف کی تقسیم کا تیقن

دسہرہ تہوار سے وظائف کی تقسیم کا تیقن

یلاریڈی /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسہرہ تہوار سے معمرین ، معذورین ، بیواؤں کو انتخابی وعدے کے مطابق وظائف دئے جانے کا ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے اعلان کیا ۔ انہوں نے یلاریڈی منڈل کے ماچاپور موضع میں 33/11KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کی خاطر سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی عوام سے خطاب کریت ہوئے کہا کہ سب مل

یلاریڈی /23 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دسہرہ تہوار سے معمرین ، معذورین ، بیواؤں کو انتخابی وعدے کے مطابق وظائف دئے جانے کا ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے اعلان کیا ۔ انہوں نے یلاریڈی منڈل کے ماچاپور موضع میں 33/11KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کی خاطر سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی عوام سے خطاب کریت ہوئے کہا کہ سب مل کر سنہرہ تلنگانہ کا قیام کو یقینی بناسکتے ہیں ۔ جس کیلئے عوامی نمائندے ، ملازمین کو سخت محنت کرنی ہوگی ۔ فی الفوت برقی قلت کو دور کرنے کیلئے دوسرے علاقوں سے برقی خریدی جارہی ہے ۔ یلاریڈی میں 220KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کیلئے بھی کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی شدت کے ساتھ کوشش کئے جانے کی بات کہی ۔ غریب خاندان کو مکان فراہم کرنے کیلئے تین لاکھ پچاس ہزار روپئے کی امداد کرنے کی بات بتائی ۔ زرعی قرض معافی میں جو جعلی پاس بکس کے ذریعہ بینکوں سے قرض لئے ہیں ایسے قرض معاو نہ کئے جانے کا اعلان کیا باقی تمام مستحقین کے قرض ضرور معاف کرنے کا تیقن دیا ۔ مستحق کسانوں کو اس بارے میں مشکوک رہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ غیر مستحق افراد کو نکالنا ہمارا کام ہے ۔ تمام 39 لاکھ کسانوں کے قرض کو ادا کرنے کیلئے 17 ہزار کروڑ روپئے کی ضرورت ہے ۔ جس کیلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی رویندر ریڈی ہنمنت شنڈے سابق رکن اسمبلی جناردھن گور ایم پی پی گنگادھر رکن پارلیمان بی بی پاٹل زیڈ پی ٹی سی سامیل ، سرپنچ ناراگوڑ ، ناگی ریڈی پیٹ زیڈ پی ٹی سی نارائنا قائدین میں سرینواس جوشی ، وہاب ، عباداللہ ، سید حبیب تحصیلدار ناگاجیوتی ایم ای او وینکٹیشم ایم پی ڈی او سریندر اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT