Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / دسہرہ پر کانپور کے مندر میں راون کی پوجا

دسہرہ پر کانپور کے مندر میں راون کی پوجا

کانپور ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھکتوں نے بدی پر نیکی کی فتح کے تہوار دسہرہ کے موقع پر جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں راکشیس راجہ راون کا پتلا نذرآتش کیا جائے گا۔ 125 سال قدیم مندر واقع شیوالا میں دشانند (راون) کی پوجا کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دشانند مندر مبینہ طور پر 1890ء میں راجہ گروپرساد شوکی نے تعمیر کروایا تھا۔ اس مندر کی تقاریب کے مہتمم اے کے تیواری نے کہا کہ دسہرہ کے موقع پر ہر سال یہاں پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کا مقصد یہ تھا کہ راون لارڈ شیوا کا پرم بھکت تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس مندر کے سوائے پورے ملک میں راکشیس راجہ راون کی مورتی اور کہیں نہیں ہے۔ جس موقع پر مورتی کو صاف ستھرا کرنے کے بعد سجایا جاتا اور اس کی آرتی اتاری جاتی ہے مٹی کے دیئے جلائے جاتے ہیں تاکہ دسہرہ کے رسوم و رواج کی تکمیل ہوسکے۔ کل 15 ہزار بھکت پوجا میں شریک ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT