Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دسہرہ کے موقع پر تلنگانہ آرٹی سی نے 3600 اضافی بس خدمات

دسہرہ کے موقع پر تلنگانہ آرٹی سی نے 3600 اضافی بس خدمات

حیدرآباد 25ستمبر(یواین آئی)دسہرہ تہوار کے موقع پر تلنگانہ آرٹی سی نے 3600 اضافی بسیں چلانے کافیصلہ کیاہے ۔ یہ بسیں تلنگانہ کے اضلاع کے علاوہ آندھرا کے مختلف اضلاع کیلئے بھی چلائی جائیں گی۔ آرٹی سی کے ذرائع نے بتایاکہ شہر حیدرآبادکے مختلف مقامات سے اضافہ بسیں چلائی جائیں گی۔ روزانہ چلائی جانے والی بسوں میں اضافہ کیاجاچکا ہے ۔ 25ستمبر کے بعد جملہ 3600 بسیں مسافروں کی تعداد کو نظرمیں رکھتے ہوئے اضافہ کی گئی ہیں۔ مسافروں کو کسی طرح کی مشکلات پیش نہ آئیں اس کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ تہوار منانے کے بعد واپس شہر حیدرآباد واپس ہونے والے افراد کی سہولت کے لئے بھی دواورتین اکٹوبرکو اضافی بسیں چلائی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT