Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دسہرہ کے پیش نظر دس ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرینیں

دسہرہ کے پیش نظر دس ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : مسافرین کے اضافہ ہجوم سے نمٹنے کے لیے دسہرہ تہوار کے دوران ایس سی آر کاچی گوڑہ اور گنٹور براہ قاضی پیٹ کے درمیان دس ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ شیڈول کے مطابق ٹرین نمبر 02118 کاچی گوڑہ تا گنٹور ڈبل ڈیکر اسپیشل ٹرین 16 ، 18 ، 20 ، 22 اور 24 اکٹوبر کو 11 بجے شب کاچی گوڑہ سے روانہ ہو کر اگلے دن صبح 5 بجکر50 منٹ پر گنٹور پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02117 گنٹور تا کاچی گوڑہ ڈبل ڈیکر اسپیشل ٹرین 17 ، 19 ، 21 ، 23 اور 25 اکٹوبر کو 11 بجے شب گنٹور سے روانہ ہو کر اگلے دن صبح 5 بجکر 25 منٹ پر کاچی گوڑہ پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT