Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دس روپئے کے سکے پر پابندی کی افواہیں

دس روپئے کے سکے پر پابندی کی افواہیں

وشاکھا پٹنم میں تاجر اور لوگوں کاسکے لینے سے انکار
حیدرآباد 22 مارچ ( یو این آئی ) دس روپئے کے سکے پر پابندی کی افواہو ں کے بعد آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم میں تاجر برادری اور لوگ ان سکوں کو لینے سے انکار کررہے ہیں ۔ ایک تاجر نے کہا کہ اس کے پاس بڑی تعداد میں دس روپئے کے سکے ہیں ۔ ہول سیل کی دکانات کے مالکین اور لوگ اسے لینے سے انکار کررہے ہیں جس سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔ حالانکہ آر بی آئی نے ان سکوں پر پابندی کے کوئی احکام جاری نہیں کئے ہیں۔پینے کا پانی فروخت کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہر کوئی ان سکوں کو لینے سے وشاکھا پٹنم میں انکار کررہا ہے یہاں تک کہ فقیر بھی اسے مسترد کررہے ہیں ۔ یہ نئی صورتحال سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ اس کے پاس دس ہزار روپئے مالیت کے سکے ہیں تاہم اسے لینے سے انکار پر اسے مشکلات کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT