Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / دس سالہ فاطمہ سلطانہ قدم آگے بڑھا کر خوشی سے سرشار

دس سالہ فاطمہ سلطانہ قدم آگے بڑھا کر خوشی سے سرشار

ذہنی و جسمانی معذور لڑکی کے پیروں میں فیض عام ٹرسٹ کے تعاون سے کیالیپرس کی تنصیب ، جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر

ذہنی و جسمانی معذور لڑکی کے پیروں میں فیض عام ٹرسٹ کے تعاون سے کیالیپرس کی تنصیب ، جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : خدمت خلق سب سے بڑی عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ ان بندوں پر رحم فرماتے ہیں جو دوسروں پر حم کرتے ہیں ۔ ہمارے نبی کریم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے ’ اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا ‘ ۔ انسانیت کو جہالت اور گناہوں کے دلدل سے نکالنے والے ہمارے نبی ﷺ کے اس ارشاد پاک سے اندازہ ہوتا ہے کہ دوسروں پر رحم کرنا مصیبت زدگان کی مدد کرنا کتنا بڑا کام ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کاموں کے لیے جن بندوں کو منتخب کرلیتا ہے وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایڈیٹر روزنامہ سیاست بڑے خوش نصیب ہیں دفتر سیاست ضرورت مندوں بالخصوص معذورین کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرتا ہے اور اس میں اسے فیض عام ٹرسٹ جیسی فلاحی تنظیموں کا بھی تعاون حاصل ہے ۔ سیاست کے توجہ دلانے پر ٹرسٹ نے ذہنی و جسمانی طور پر معذور پیاری سی لڑکی فاطمہ سلطانہ کو چلنے پھرنے کے قابل بنانے کے لیے اس کے پیروں میں کیالیپرس نصب کروائے ۔ آج دفتر سیاست میں 10 سالہ فاطمہ سلطانہ اپنی ماں کے اور فیض عام ٹرسٹ کے سکریٹری و ٹرسٹی جناب افتخار حسین کے ساتھ پہنچ کر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کی ۔ ایڈیٹر سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کے سکریٹری کے ہاتھ تھامے فاطمہ بڑی خوشی کے ساتھ اپنے قدم آگے بڑھارہی تھی ۔

اپنی بیٹی کے چہرہ پر خوشی دیکھ کر اس کے ماں کی مسرت کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ۔ جناب افتخار حسین نے بتایا کہ اس لڑکی کو مختلف ہاسپٹلوں سے رجوع کیا گیا لیکن اکٹوبر 2013 میں اسے آصف نگر میں واقع PAWMENCAP سے رجوع کرتے ہوئے علاج کروایا گیا ۔ یہاں ایسے ہی بچے بچیوں کا علاج کیا جاتا ہے تاہم پامین کیاب کے مشورہ پر پان کا ڈبہ چلانے والے عبدالوحید کو دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ۔ فاطمہ سلطانہ کو لیے دفتر سیاست پہنچے اس طرح اس لڑکی کو فیض عام ٹرسٹ تک پہنچایا پھر امریکہ میں مقیم جناب محمد یوسف کے تعاون سے اس کے پاوں میں کیالیپرس نصب کئے گئے ۔ واضح رہے کہ جناب محمد یوسف Equally Able Foundation امریکہ کے ذمہ دار ہیں ۔ فاطمہ سلطانہ کے پیروں میں نصب کردہ کیالیپرس اگرچہ 12000 روپئے کے ہیں لیکن سیانی سرجیکلس خیریت آباد نے انسانی بنیادوں پر 7200 روپئے میں کیالیپرس فراہم کئے ۔ ملے پلی کے رہنے والے عبدالوحید اور ان کی اہلیہ نے اس مستحسن و قابل تقلید اقدام پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور فیض عام ٹرسٹ کے سکریٹری و ٹرسٹی جناب افتخار حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کے حق میں دعا کی جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT