Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دس فلائٹس کے ذریعہ جملہ 3386 حجاج کرام کی واپسی

دس فلائٹس کے ذریعہ جملہ 3386 حجاج کرام کی واپسی

دو فلائٹس سے679 حاجیوں کی آمد ، اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکورنے ایر پورٹ پر استقبال کیا
حیدرآباد 9 اکتوبر ( پریس نوٹ ) حجاج کرام کے دو قافلے آج مدینہ منورہ سے حیدرآباد پہنچے‘  پہلی فلائٹ میں 340 اور دوسری فلائیٹ میں 339 حجاج کرام شامل تھے۔ اس طرح اب تک دس فلائٹس کے ذریعہ جملہ 3386  حجاج کرام واپس ہوئے ان حجاج کرام کے ہمراہ دو شیر خوار بھی موجود تھے۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ کے حج ٹرمنل میں اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور ان سے سفر کے بارے میں استفسارات کئے‘ حجاج کرام نے سفر حج کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اظہار اطمینان کرتے ہوئے اس کی ستائش کی۔ آج کی پہلی فلائٹ کی آمد کے موقعہ پر حج ٹرمنل میں ایکزیکٹیو آفیسر اے پی حج کمیٹی جناب محمد لیاقت علی  کے علاوہ اے ای او تلنگانہ حج کمیٹی جناب عرفان شریف بھی موجود تھے۔ آج کی پہلی فلائٹ دوپہر 2:30 بجے پہنچی ‘ جس میں تمام کے تمام آندھرا پردیش کے حاجی تھے ۔ جبکہ دوسری فلائٹ کی آمدرات 11:35 کو ہوئی۔  دوسری فلائٹ میں اے پی کے علاوہ تلنگانہ اور ریاست کرناٹک کے حجاج کرام شامل تھے۔ حجاج کرام کو حج ٹرمنل میںفی کس پانچ لیٹرکے زم زم کے کیان حوالے کئے گئے۔  آج کے پہلے قافلہ کے حاجیوں نے نماز ظہرحج ٹرمنل کی نماز گاہ میںادا کی‘  ۔ ٹرمنل کے باہر حجاج کرام کے رشتہ دار اور احباب کی کثیر تعداد منتظر تھی ‘ جنہوں نے جذباتی انداز میں حجاج کرام کا استقبال کیا ‘ جس کے بعد وہ ان کے ہمراہ اپنے اپنے مقامات کے لئے اپنی گاڑیوں میں روانہ ہوگئے۔ اضلاع کے حاجیوں کے لئے حج ہاؤز میں قیام کا انتظام کیا گیا۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے حجاج کرام کی واپسی کے انتظامات کی نگرانی کی‘ اور تمام حاجیوں کی واپسی تک حج ٹرمنل میں ہی ٹہرے رہے۔ انہوںنے بتایا کہ دوشنبہ 10اکتوبردو فلائٹس حیدرآباد پہنچیں گی۔ پہلی فلائٹ رات3:20 بجے ‘ دوسری فلائٹ 11:35 بجے شب پہنچے گی۔ اس کے بعد 11اکتوبر کو تین قافلے پہنچیں گے۔

TOPPOPULARRECENT