Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / دس لاکھ ایغور مسلمانوں کو رہا کرنے امریکہ کی چین سے اپیل

دس لاکھ ایغور مسلمانوں کو رہا کرنے امریکہ کی چین سے اپیل

واشنگٹن ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ چین نے تقریباً 10 لاکھ مسلم اقلیتوں کو ژنجیانگ صوبہ میں تعلیمی کیمپس کے نام پر قید کر رکھا ہے جنہیں فوری رہا کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ چین نے 10 لاکھ مسلم اقلیتوں کو قید کر رکھا ہے جنکا تعلق مسلمانوں کے ایغور اور قزاق طبقہ سے ہے جبکہ کہا یہ جارہا ہیکہ انہیں تعلیمی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ رابرٹ پلاڈینو نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ایغور مسلمانوں کو قید میں نہیں بلکہ تعلیمی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT