Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دس وزیر اعظم دینے والے اتر پردیش سے کووند پہلے صدرجمہوریہ

دس وزیر اعظم دینے والے اتر پردیش سے کووند پہلے صدرجمہوریہ

لکھنؤ۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے 15 میں سے دس وزیر اعظم دینے والے اتر پردیش سے رام ناتھ کووند نے حلف لے کر ریاست سے پہلے صدر جمہوریہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ملک کی سیاسی سمت طے کرنے والی آبادی کے حساب سے سب سے بڑی ریاست اتر پردیش سے رام ناتھ کووند سے پہلے کوئی صدرجمہوریہ نہیں ہوا تھا۔ اس ریاست نے جواہر لال نہرو، لال بہادر شاستری، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، وی پی سنگھ، چندر شیکھر، چودھری چرن سنگھ، اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی کی شکل میں دس وزیراعظم دئے ہیں لیکن اب تک اس ریاست سے ملک کو کوئی صدرجمہوریہ نہیں ملا تھا ۔ملک کے مانچسٹر کی حیثیت سے مشہور کانپور سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کووند اس ریاست سے پہلے صدرجمہوریہ بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ڈاکٹر راجندر پرساد، سروپلی رادھا کرشنن، ذاکر حسین، وی وی گری، فخرالدین علی احمد، نیلم سنجیو ریڈی، گیانی ذیل سنگھ، آر وینکٹ رمن، شنکر دیال شرما، کے آر نارائنن، اے پی جے عبدالکلام، پرتیبھا پاٹل اور پرنب مکھرجی آئینی اعلی ترین عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔ ان 13 صدور میں سے کوئی اتر پردیش کا مقامی نہیں تھا۔اترپردیش شاید اب ملک کی پہلی ایسی ریاست بن گیا ہے جس نے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم دونوں ہی دئے ہیں۔ یوں تو صدر اور وزیر اعظم پورے ملک کے ہوتے ہیں لیکن صدر کی اصل رہائش گاہ اور وزیر اعظم کا پارلیمانی حلقہ اتر پردیش میں ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ کافی فخر محسوس کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT