Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / دشمنان اسلام ٹوئیٹر پر مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں : مفتی اعظم

دشمنان اسلام ٹوئیٹر پر مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں : مفتی اعظم

جدہ ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ دشمنان اسلام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جیسے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے اس مذہب اور مسلمانوں کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ الشیخ نے سعودی باشندوں سے کہا کہ وہ ٹوئٹر کا استعمال کرتے وقت احتیاط کریں اور یہ دیکھیں کہ ٹوئٹر پر کیا پوسٹ ہوا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا جانے والا پیام قوم کے مفادات میں ہو۔ ملک کے حکمرانوں کو بدنام کرنے والا کوئی بیان نہ ہو۔ جو لوگ اسلام کے خلاف زہرافشانی کرتے ہیں، ان لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے۔ جو لوگ اس طرح کا رویہ رکھتے ہیں وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے۔ ٹوئٹر ان دنوں شیطان کا پروپگنڈہ ایجنٹ بنا ہوا ہے۔ اس سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مفتی اعظم نے مزید کہاکہ ان دنوں کئی افراد فیس بک، ٹوئیٹر وغیرہ کا استعمال کررہے ہیں اور اس میں پوسٹ کئے جانے والے پیامات اسلام دشمنی پر مبنی ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے طرح طرح کی من گھڑت باتیں لکھی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT