Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے معقول ہتھیارموجود :جنرل راوت

دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے معقول ہتھیارموجود :جنرل راوت

وارانسی10نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بری فوج کے سربراہ بپن راوت نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہندوستان کے پاس کافی ہتھیار ہیں، جو مسلسل ’اپ گریڈ‘کئے جا رہے ہیں۔’9گورکھا رائفلز‘کے 200 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں یہاں شرکت کرنے آئے جنرل راوت نے آج یہاں نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا-”ملک کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہندوستانی فوج کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں ہے . جدید ہتھیاروں کو مزید ’اپ گریڈ ‘کیا جا رہا ہے ”۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے مسئلہ کا حل راتوں رات نہیں ہو سکتا۔ وہاں سبھی سیکورٹی فورسز بہتر تال میل کے ساتھ اپنے اپنے کام کر رہے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہاں شرارتی عناصر کی طرف سے اسپانسرڈ ’سنگباری‘کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ ریاست کے حالات کو معمول پررکھنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس سے پہلے جنرل راوت نے قدیم شری کاشی وشوناتھ مندر میں درشن و پوجا کیا۔ کل انہوں نے دشاشومیدھ گھاٹ پر عالمی شہرت یافتہ شام کی گنگا آرتی میں شامل ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 9 گورکھا رائفلز (39 جی ٹی سی) نے اپنے قیام کے 200 سال مکمل کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔ ہندوستانی فوج کی تاریخ میں اسے سنہری حرفوںمیں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ200 ویں یوم تاسیس میں شامل ہونے پر مجھے فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9گورکھا رائفلزکو 1817 میں بنارس (وارانسی) میں تشکیل کیا گیا، جس نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران برٹش انڈین آرمی اور آزادی کے بعد ہندوستانی فوج کے ایک اہم حصہ کے طور پر بہت سی جنگوں میں اپنی بہادری کی مثال قائم کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT