Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دعوت افطار برائے خاص و عام کا انعقاد

دعوت افطار برائے خاص و عام کا انعقاد

کریم نگر۔/12جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کشمیر گڈہ ریتو بازار کے نزد آئی بی اے گارڈن میں جناب کمال الدین کنٹراکٹر نے 11جون کو دعوت افطار کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں غیر مسلموں، وی آئی پیز کی تعداد کم تھی۔ علماء اور مسلمانوں کی تعداد کافی تھی۔ افطار کے بعد طعام کا انتظام تھا۔ دونوں جگہ امیر غریب ایک دوسرے کے بازو بیٹھے نظر آئے ۔ افطار کے فوری بعد نماز مغرب وہیں مفتی اعتماد الحق امام مدینہ مسجد کی امامت میں ادا کی گئی۔ اس دعوت افطار میں ایم ایل اے گنگولا کملاکر، جی رمیش شنکر، بوتالا راج کے علاوہ دیگر کافی تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT