Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دعوت دین کا برقراری امن میں اہم رول

دعوت دین کا برقراری امن میں اہم رول

ظہیرآباد /4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناظم جماعت اسلامی علاقہ شمالی تلنگانہ مولانا محمد ریاض الدین نے یہاں اسٹوڈنٹس سنٹر میں منعقدہ ہفتہ واری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ہمہ مدہبی ، ہمہ تہدیبی اور ہمہ لسانی ملک ہے ۔ جس میں اسلام کے ماننے والے لوگوں کی مقدار کروڑوں سے ہے لیکن افسوس کے اس کے ایک بڑے حصہ نے دعوت دین کے فریضہ منصبی کو بھلا دیا ہے ۔ وہ تو بس اس تصور میں ہے کہ دین کا دائرہ کار صرف روزہ ، نماز ، حج اور دیگر اذکار تک محدود ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حضور اکرم ﷺ نے اسلام کو دوسروں تک پہنچانے کی اہم ذمہ داری ملت اسلامیہ کے سپرد کی لیکن وہ اس کام کی انجام دہی میں غفلت کا شکار ہوگئی ہے اور مسلکی مسائل پر اپنی ساری توانائیاں صروف کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو بدلنے میں دعوت دین ہی وہ طاقت ہے جو ملک میں امن و امان کی برقراری میں اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔ امیر مقامی جماعت اسلامی جناب محمد ناظم الدین غوری نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے مہمانو ںکا استقبال کیا ۔ پروگرام کا آغاز جناب محمد بختیار حسین کے درس قرآن کے ذریعہ ہوا جب کہ اختتام جناب محمد معین الدین کے اظہار تشکر پر ہوا ۔ اس موقع پر معاون امیر مقامیح جناب احمد خان ، صدر ایم پی جے جناب نور الحسن غوری ، صدر آئیٹا ظہیرآباد جناب سید یوسف کے بشمول جماعت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ارکان موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT