Tuesday , December 11 2018

دعوت دین کی محنت نے امت مسلمہ کو نازک حالات میں سنبھالا

کتاب کالکی اوتار کا اجراء ، جناب زاہد علی خاں اور مولانا غلام نبی شاہ کا خطاب

کتاب کالکی اوتار کا اجراء ، جناب زاہد علی خاں اور مولانا غلام نبی شاہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : امت مسلمہ جب تک دعوت دین کی محنت کو بخوبی انجام دیتی رہی سرخروی و کامیابی کے ساتھ پروقار زندگی گذارتی رہی ۔ اس کام کی آج بھی اتنی ضرورت ہے جتنی قروں اولی کے زمانے میں تھی ، جب بندہ رب العالمین کے راستے پر بھٹکی ہوئی انسانیت کو بلاتا ہے اللہ تعالی کی مدد شامل حال ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نواب زاہد علی خاں مدیر سیاست نے تحقیقی مقالہ کالکی اوتار محمد ﷺ کا تلگو زبان میں رسم اجراء کرتے ہوئے کیا ۔ داعی اسلام مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی نے بتایا کہ امت محمدیہ پر عظیم ذمہ داری برادران وطن میں دعوت پہنچانا ہے ۔ ساری روئے زمین پر ہونے والے اعمال میں دعوت دین کی محنت اعظم درجہ رکھتی ہے ۔ خطیب ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نقشبندی نے کتاب کالکی اوتار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا یہ کتاب ڈاکٹر ویدپرکاش اپادھیائے کی لکھی ہوئی ہے ۔ یہ بنگالی برہمن میں الہ آباد یونیورسٹی کو لکھا گیا تحقیقی مقالہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر غیر مسلم فلاسفرس ، پروفیسرس نے اس کتاب کی تصدیق کی ہے ۔ ڈاکٹر سراج الرحمن نے بتایا کتاب برادران وطن میں دعوت دین کو محنت کے لیے انتہائی معاون اور سہل نسخہ ہے جس کو پڑھنے کے بعد اسلام مخالف خیالات کم از کم غیر مسلم بھائیوں کے ذہن سے دور ہوجاتے ہیں ۔ یہ کتاب چاروں زبانوں ہندی ، انگریزی ، تلگو ، اردو میں مفت ڈاکٹر سراج ولا متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT