دفاعی بجٹ پر اوباما کی دستخط پاکستان کو ایک بلین ڈالر

واشنگٹن ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر بارک اوباما بھاری بھرکم سالانہ دفاعی پالیسی پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت پاکستان کو ایک بلین امریکی ڈالر دیئے جائیں گے جو دراصل جنگ زدہ افغانستان میں امریکی فوجی کارروائی کی مدد کیلئے اس (پاکستان) کی فوج کے مصارف سے نمٹنے کیلئے ہوں گے ۔ مالیاتی سال 2015 ء کے لئے قومی دفاعی اختیارات قانون پر صدر اوباما نے گزشتہ روز دستخط کی جس سے 578 امریکی ڈالر کے مجموعی دفاعی مصارف کی منظوری حاصل ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT