Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دفاعی حکام کے یکطرفہ فیصلوں سے عوام کو دشواری : کے ٹی آر

دفاعی حکام کے یکطرفہ فیصلوں سے عوام کو دشواری : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر ) نے سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقہ کے بعض رہائش کالونیوں کے راستہ بند کرنے دفاعی حکام کے مبینہ یکطرفہ فیصلوں پر سخت تشویش اوربرہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس فیصلے کے سبب مقامی عوام کو ناقابل بیان دشواریوں کا سامنا ہے ۔ کے ٹی آر نے اسمبلی میں ایک ضمنی سوال پر جواب دیتے ہوئے دفاعی حکام کے اقدامات پر ناخوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت دفاع سے اس کے دائرہ کار کے تحت آنے والی اراضیات کو درکار کلیرنس نہ ملنے کے سبب حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی کی طرف سے تجویز کردہ اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پروگرامس ( ایس آر ڈی پی ) کے تحت مختلف پراجکٹوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ پیراڈائز ، سچترا کراس روڈس اور جوبلی بس اسٹیشن تا شاہ میر پیٹ اس پراجکٹ کے تحت اہم اسکائی ویز کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ لیکن وزارت دفاع سے کلیرنس نہ ملنے کے سبب اس پر کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے وزارت دفاع کو اس سے حاصل کی جانے والی 100 ایکڑ اراضی کے عوض شاہ میر پیٹ کے قریب 600 ایکڑ اراضی دینے تیار ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT