Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / دفاعی راہداری ملک کی دفاعی ضرورتوں کی تکمیل کرے گی: سیتارامن

دفاعی راہداری ملک کی دفاعی ضرورتوں کی تکمیل کرے گی: سیتارامن

لکھنؤ22فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ڈیفنس کوریڈور قائم ہونے پر ملک کی فوجی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور اس شعبہ کی درآمد میں کمی آئے گی۔محترمہ سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے درآمد کم کرنے کے لئے ملک میں صنعت قائم کر کے ضرورتوں کو پورا کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے جو فوجی ضرورتوں کے لئے دفاعی سازوسامان درآمد کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد، علی گڑھ اور دیگر مقامات کی مصنوعات کی طرف توجہ نہ دے کر دوسرے ممالک سے ان کو خریدا گیا ہے ۔وزیردفاع آج یہاں سرمایہ کاروں کے سربراہ اجلاس میں دفاع اور خلائی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق سیشن سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے اترپردیش کے بندیل کھنڈ علاقے میں دفاعی صنعت کوریڈورقائم کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کل یہاںسرمایہ کاروں کے سربراہ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں ملک میں قائم ہونے والے دو ڈیفنس کوریڈور میں سے ایک کو یہاں قائم کرنے کااعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT