Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / دفاعی چمپئن جرمنی ماریو گوٹزے سے محروم

دفاعی چمپئن جرمنی ماریو گوٹزے سے محروم

برلن۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام)2014 ورلڈ کپ میں جرمنی کو چوتھی مرتبہ عالمی چمپئن بنوانے والے ماریو گوٹزے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ماریو گوٹزے نے 4 برس قبل ارجنٹیناکے خلاف فائنل میچ میں اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر کے جرمنی کو چمپئن بنوایا تھا۔ زخموں سے دوچار بائرن میونخ کے گول کیپر مینوئل نوئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں انہوں نے 4سال قبل شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔جرمنی کو میگا ایونٹ میں گروپ ایف میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا سے ہو گا وہ 17 جون کو میزبان روس سے میچ کے ذریعے خطاب کے دفاع کا آغاز کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT