Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / دفاعی چمپئن عراق کیخلاف ہندوستان کا مقابلہ ڈرا

دفاعی چمپئن عراق کیخلاف ہندوستان کا مقابلہ ڈرا

کٹھمنڈو 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور دفاعی چمپئن عراق کے درمیان منعقدہ اے ایف سی انڈر 16 مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوگیا۔ ہندوستانی ٹیم 3 مقابلوں کے بعد 5 نشانات حاصل کئے ہیں اور اسے اب اے ایف سی انڈر 16 چمپئن کوالیفائیر کے فائنل میں رسائی کے لئے دیگر مقابلوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ دوسری جانب عراق جس نے اپنے 3 مقابلوں میں 7 نشانات حاصل کئے ہیں اور اس نے ان مظاہروں کے ذریعہ آئندہ برس ہونے والے اے ایف سی انڈر 16 فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ مقابلے کے 42 ویں منٹ میں وکرم نے گول کرنے کی ایک بہترین کوشش کی تھی لیکن وہ اس کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 2 منٹ بعد روی نے ایک کوشش کی لیکن یہ کوشش بھی گول میں تبدیل نہ ہوسکی۔ بعدازاں ہندوستانی ٹیم کے کوچ بیسبیانو فرنانڈیز نے 76 ویں منٹ میں ہرپریت کو متعارف کیا اور انھوں نے بھی تنہا گول بنانے کی کامیاب کوشش کی لیکن وہ عراقی گول کیپر کو چکمہ دینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT