Monday , November 20 2017
Home / دنیا / دفاع ‘ صیانت کے شعبوںمیں ہند۔ مالدیپ تعاون

دفاع ‘ صیانت کے شعبوںمیں ہند۔ مالدیپ تعاون

مالے ۔ 11اکٹوبر ( سیاست ڈا ٹ کام ) ہندوستان اور مالدیپ نے آج فیصلہ کیا ہے کہ مختلف شعبوں جیسے دفاع ‘ صیانت ‘ توانائی اور صحت میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون میںاضافہ کیا جائے گا ۔ مشترکہ کمیشن کے مذاکرات 15سال کے بعد دوبارہ ہورہے ہیں ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج دو روزہ سرکاری دورہ مالدیپ پر ہیں ۔ انہوں نے مالدیپ کو تیقن دیا کہ دونوں ممالک کو بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے رجحانوں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر فطری طویل وقفہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں پیدا ہوگیا تھا ۔ سشما سوراج نے کہا کہ وہ ہندوستان سے یہ پیغام لیکر آئی ہیں کہ پڑوسی ہندوستان کی اولین ترجیح ہے ۔ اجلاس کے بعد دونوں ممالک نے خارجہ خدمات اداروں اور اسپورٹس اور اُمور نوجوانان کے شعبوں میں تعاون میںاضافہ کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ۔ صدرمالدیپ عبداللہ یامین نے اپنے افتتاحی خطبہ میں یاد دہانی کی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر مالدیپ کو پیغام روانہ کیاہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ وہ اعادہ کرنا چاہتی ہیں کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں کو اولین ترجیح دیتاہے تاکہ باہمی تعلقات میں اضافہ کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT