Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دفاع کے سائنسدان جی ستیش ریڈی کو باوقار ایوارڈ

دفاع کے سائنسدان جی ستیش ریڈی کو باوقار ایوارڈ

ایرواسپیس میں نمایاں خدمات پر رائل ایروناٹیکل سوسائٹی، لندن کا سلور میڈل
حیدرآباد ۔ 12 ستمبر (سیاست نیوز) رائل ایروناٹیکل سوسائٹی لندن کی جانب سے وزیردفاع کے سائنسی مشیر، جی ستیش ریڈی کو ایرواسپیس میں ان کی نمایاں خدمات پر سوسائٹی کا 2015ء سلور میڈل عطا کیا گیا ہے۔ مسٹر ریڈی ہندوستان میں کام کرنے والے پہلے ڈیفنس سائنٹسٹ ہیں، جنہیں اس سوسائٹی کا باوقار سلور میڈل، حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے ستیش ریڈی کو روانہ کئے گئے ایک مکتوب میں کہا گیا کہ ’’یہ ایوارڈ ہندوستان میں ایک اہم نیویگیشن اینڈ اویونکس ایکسپرٹ کی حیثیت سے آپ کے نمایاں کام کے اعتراف میں دیا جارہا ہے جن کی قیادت میں ہندوستان نے اہم نیشنل اسٹریٹیجک پروگرامس اور دیگر ڈیفنس اپلیکیشنس کیلئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اویونکس سینسرس اینڈ سسٹمس کو فروغ دیا ہے‘‘۔ مکتوب میں کہا گیا کہ یہ ایوارڈ آپ کو سوسائٹی کے ہیڈکوارٹرس، لندن میں 9 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے ولبراینڈ ارولے رائٹ لکچر میں رسمی طور پر پیش کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT