Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / دفترسیاست میں آج اردو آفیسرس کا ماڈل ٹسٹ

دفترسیاست میں آج اردو آفیسرس کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام اردو آفیسرس کے گریڈ II کے 60 جائیدادوں پر تقررات کیلئے ہونے والے 75 نشانات کے امتحان کیلئے ماڈل ٹسٹ اور 125 نشانات کیلئے گائیڈنس پروگرام بروز اتوار 15 اپریل سیاست گولڈن جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ سوالی پرچہ کا نمونہ مہیا کیا جائے گا۔ جوابات کو او ایم آر جوابی شیٹ پر حل کرنا ہوگا۔ جو امیدوار فارم آن لائن داخل کرچکے اور جو داخل کرنے والے ہو وہ وقت پر شرکت کرکے استفادہ کریں۔ ٹسٹ میٹریل بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT