Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دفترسیاست میں آج ٹیٹ اور بی ایڈ انٹرنس پر لکچر

دفترسیاست میں آج ٹیٹ اور بی ایڈ انٹرنس پر لکچر

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ٹیٹ 23 جولائی کو مقرر ہے اور بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ 16 جولائی کو مقرر ہے اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ٹی جی ٹی پی جی ٹی کے تین امتحانات 18 اور 21 جولائی کو ہوں گے۔ ان امتحانات میں تعلیمی نفسیات اور تعلیمی امور پر ایک نہایت معلوماتی لکچر اتوار 2 جولائی کو 11 بجے صبح ماہر تعلیمی بچوں کے نفسیات مسٹر اے رشید کا دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں۔

 

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی کام، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان (انٹرنس ٹسٹ) ماہ اگست میں رکھا گیا ہے۔ انٹر ؍ ایس ایس سی ناکام طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ ذریعہ تعلیم تلگو، انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے۔ داخلہ کی معلومات اور انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کیلئے محمڈن انسٹیٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس روڈ لاڈ بازار سے راست یا فون نمبر 040-24510012پر ربط کریں۔

ایم بی اے میں داخلے کیلئے آئی سیٹ کی کونسلنگ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) ایم بی اے میں داخلے کیلئے آئی سیٹ کی ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق 6 تا 10 جولائی کو مقرر ہے۔ حیدرآباد میں پانچ ہیلپ لائن سنٹرس سکندرآباد، کو کٹ پلی، رامنتاپور، بارہ درسا اور مانصاحب ٹینک پر قائم کئے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے رینک کس تاریخ کو کس مقام پر ہی رجوع ہوکر اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب کونسلنگ میں شریک ہوکر کالجس کا انتخاب کریں۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر نے مسلم اقلیتی طلبہ سے مائناریٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعہ مائناریٹی کالجس میں داخلہ کی اپیل کی۔ کونسلنگ کے متعلق رہنمائی کیلئے دفتر سیاست سے رجوع ہوسکتے ہیں۔

آل انڈیا میاتھیمیٹکس برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ کا آج ٹسٹ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (پریس نوٹ) اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے IV تا X کلاس طلبہ کیلئے آل انڈیا میاتھیمیٹکس برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ ٹسٹ 2 جولائی کو 2 بجے دن تا 4 بجے شام قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں مقررہے جس کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ ٹسٹ آئی سی ایس ای، سی بی ایس ای اور اسٹیٹ بورڈ نصاب کے مطابق میاتھمیٹکس میں منعقد کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 09640527109 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT