Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دفتر ایم پی ڈی او ایس عہدیداروں کی غیرحاضری سے عوام کو مشکلات

دفتر ایم پی ڈی او ایس عہدیداروں کی غیرحاضری سے عوام کو مشکلات

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔25نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر منڈل کے ایم پی ڈی او آفس میں عہدیداروں کی غیر حاضری پر عوام پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب کوبیر ایم پی ڈی او میں عہدیداروں کے متعلق غیرحاضری پر دن بہ دن بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ واضح رہے کہ عوام کو عہدیداروں سے لاپرواہی غیرحاضریپر عوام کا کہنا ہیکہ حکومت تلنگانہ اقتدار سنبھالے جب سے ابھی تک ہر سرکاری اعلیٰ عہدیداروں کی من مانی چل رہی ہے ۔ ایک ماہ میں صرف 15دن نوکری انجام دے رہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر کو شکایت کرنے پر چھٹی کا بہانہ بتایا جارہا ہے جس سے عوام کو فلاحی اسکیمات سے محرومی ہورہی ہے ۔ عوام نے آج اس بات پر توجہ دی کہ گذشتہ تلگودیشم دور اقتدار میں چیف منسٹر چندرا بابونائیڈو کی ہر محکمہ میں گرفت تھی اور سرکاری ملازمین وقت پر ڈیوٹی انجام دیتے تھے جس سے عوام کو سرکاری کاموں میں کافی خوشحالی و آسانی سے کام ہوجاتے تھے ۔ عوام نے کوبیر ایم پی ڈی او ‘ سینئر اسسٹنٹ ‘ جونیئر اسسٹنٹ و دیگر عہدیداروں کی غیر حاضری پر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں عوام نے حکومت تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ہر محکمہ کے سرکاری ملازمین پر توجہ دینے پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT