Wednesday , December 12 2018

دفتر ایم پی ڈی او کے اسٹاف کی غیر حاضری پر ضلع کلکٹر سخت برہم

میدک ۔ 23 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک شریمتی بھارتی ہولیکری نے اچانک 22 اپریل کو ضلع کے ریگوڑ منڈل مستقر کا دورہ کرتے ہوئے دفتر ایم پی ڈی او پہنچی ‘ جہاں 12 بجے تک بھی ایم پی ڈی او سیوانا کے علاوہ اسٹاف میں دیگر ملازمین غیر حاضر پائے گئے ۔ جس پر بھارتی ہولیکری نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اور ایم پی ڈی او کو فون کرنے کی ہدایت دی جس پر ایم پی ڈی او کا فون بند آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے غیر حاضر عہدیدار کو میمو جاری کیا اور کام برائے غذا کی فائیلوں کا معائنہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT