Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر ایم ڈی ایف میں پیامات رجسٹریشن میں عوام کی دلچسپی

دفتر ایم ڈی ایف میں پیامات رجسٹریشن میں عوام کی دلچسپی

یومیہ سینکڑوں افراد کا استفادہ ، سرپرستوں و والدین کو اطلاع
حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں پیامات کے رجسٹریشن کا کام دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست ( عابڈس ) میں تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ ہر روز کم از کم 80 تا 90 والدین اور سرپرست مفت خدمات کی ان سہولتوں سے استفادہ کررہے ہیں ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ جن لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے طئے ہوچکے ہیں ان کے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ دفتر ایم ڈی ایف ( عابڈز ) پر رجسٹریشن کارڈ پیش کر کے اپنا رجسٹریشن منسوخ کروالیں اور بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز واپس لے لیں ۔ رجسٹریشن منسوخ نہ کرنے کی وجہ سے کئی والدین کو زحمت اٹھانی پڑرہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT