Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر ایم ڈی ایف میں پیامات کیلئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

دفتر ایم ڈی ایف میں پیامات کیلئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری

رجسٹریشن کے بعد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ملاحظہ کرنے کی اجازت

رجسٹریشن کے بعد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ملاحظہ کرنے کی اجازت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں پیامات کے رجسٹریشن دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست ( عابڈز ) پر 11 بجے دن تا 4 بجے شام تک جاری ہیں ۔ ایم اے قدیر نائب صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ دفتر فورم پر رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ اس کے لیے لڑکا اور لڑکی اور فوٹو اور بائیو ڈاٹا داخل کرنا ضروری ہوگا ۔ رجسٹریشن کے بعد والدین و سرپرستوں کو مختلف نوعیت کے پیامات کو ملاحظہ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ ایسے والدین و سرپرست جن کے لڑکے و لڑکیوں کی شادیاں رجسٹریشن کے بعد گذشتہ دو سال کے دوران طئے پاچکی ہیں وہ فوری طور پر دفتر کو مطلع کرتے ہوئے اپنے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کو واپس لے لیں تاکہ ہر دو کے لیے زحمت نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2013 اور سال 2014 کے دوران کروائے گئے رجسٹریشن قابل غور ہوں گے ۔ 2012 تک کے رجسٹریشن کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اگر پیامات اس دوران طئے نہ ہوئے ہوں تو والدین سے خواہش کی جاتی ہے کہ دوبارہ نئے رجسٹریشن کروائیں ۔ لڑکوں و لڑکیوں کی تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے سینکڑوں کی تعداد میں پیامات دستیاب ہیں ۔ عقد ثانی سے دلچسپی رکھنے والے بھی دفتر ایم ڈی ایف پر ربط کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے ایم اے قدیر فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT