Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر بی جے پی آفس پر عام آدمی پارٹی کارکنوں کا دھرنا

دفتر بی جے پی آفس پر عام آدمی پارٹی کارکنوں کا دھرنا

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے 5 مارچ کو بی جے پی آفس کے روبرو زبردست دھرنا دیتے ہوئے گجرات میں اروند کجریوال کی گرفتاری کی مذمت کی ۔ اس طرح کے احتجاجی دھرنے دہلی ، احمد آباد ، یو پی اور دوسری جگہوں پر بھی کئے گئے ۔ عام آدمی پارٹی ورکرس شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ نریندر مودی مردہ باد اور اروند کجریوال زندہ باد

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے 5 مارچ کو بی جے پی آفس کے روبرو زبردست دھرنا دیتے ہوئے گجرات میں اروند کجریوال کی گرفتاری کی مذمت کی ۔ اس طرح کے احتجاجی دھرنے دہلی ، احمد آباد ، یو پی اور دوسری جگہوں پر بھی کئے گئے ۔ عام آدمی پارٹی ورکرس شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ نریندر مودی مردہ باد اور اروند کجریوال زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ تقریبا 200 عام آدمی ورکرس نے احتجاجی دھرنے میں حصہ لیا ۔ اور مودی مردہ باد کے زور و شور سے نعرے لگاتے رہے ۔ اس دھرنے کو دیکھنے کے لیے عوام کا اژدھام جمع ہوگیا ۔ تقریبا آدھے گھنٹے تک احتجاج چلتا رہا اور عوام نے بھی کجریوال زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس احتجاج میں حصہ لینے والوں میں مسرس قوی عباسی ایڈوکیٹ چارمینار ، محمد حاجی چندرائن گٹہ ، رشید الدین ملک پیٹ ، یم یم علی خالد یاقوت پورہ ، سمیع اللہ آزاد بہادر پورہ اور دوسروں نے حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT