Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر بی جے پی میں جشن ،کشن ریڈی خطاب

دفتر بی جے پی میں جشن ،کشن ریڈی خطاب

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی صدر بی جے پی کشن ریڈی نے آج ( ٹی ڈی پی کا نام لیے بغیر ) کہا کہ اتحاد کے بغیر بی جے پی کو مزید چند نشستیں حاصل ہوتیں ۔ یہاں اپنی فتح کا جشن منانے کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ عوام نے نریندر مودی پر بھروسہ رکھا اور بی جے پی فاتح انداز میں واپس آئی ۔ عوام نے ترقی ، بہتر حکمرانی اور نریندر مودی کے لیے ووٹ دیا ۔ کشن ریڈی کو 62548 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس طرح کشن ریڈی نے تیسری مرتبہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس تلنگانہ میں اب اقتدار پر آرہی ہے اور وہ ریاست کی ترقی پر توجہ دے گی ۔ ریاستی صدر بی جے پی جی کشن ریڈی ، دتاتریہ حلقہ سکندرآباد ، راجہ سنگھ چنتالہ بی جے پی امیدواروں کی کامیابی پر یہاں پارٹی دفتر پر زبردست جشن کے مناظر دیکھے گئے ۔ بڑی تعداد میں پارٹی ورکرس خاص کر مہیلا مورچہ جس کی قیادت منتری کلوتی ، آرپدما اندرا یادو ، وجئے لکشمی کررہی تھیں نے یہاں پٹاخے جلائے اور لوگوں میں مٹھائی تقسیم کیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT