Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر حج کمیٹی 8 اور 9 مارچ کو کام کرے گا

دفتر حج کمیٹی 8 اور 9 مارچ کو کام کرے گا

عازمین حج سے درخواستیں داخل کرنے اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور کی اپیل

عازمین حج سے درخواستیں داخل کرنے اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور کی اپیل

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : حج 2014 کے لیے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج کا ارادہ رکھنے والے تمام حضرات و خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی درخواستیں داخل کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش مند عازمین حج کی سہولت کے لیے ہفتہ 8 مارچ اور اتوار 9 مارچ کو دوسرے ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل کے باوجود عازمین کی سہولت کے لیے حج کمیٹی کا دفتر بدستور کام کرے گا اور حج درخواستوں کی اجرائی اور وصولی کا کام جاری رہے گا ۔ درخواست گزاروں سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ درخواست گزار بینک چالان اگر پہلے حاصل کرلیں تو ان کو سہولت ہوگی کیوں کہ ہفتہ کو بینک صرف 12-30 بجے دوپہر تک ہی کام کرتا ہے ۔ ایکزیکٹیو آفیسر جناب عبدالحمید نے کہا کہ حج درخواست کے فارم دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی سے اور اضلاع میں حج سوسائٹیوں کے پاس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں یا حج کمیٹی کی ویب سائٹ hajcommittee.com سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ محفوظ زمرے کے عازمین اپنا اصل پاسپورٹ بھی درخواستوں کے ساتھ ہی داخل کردیں ۔ تفصیلات کے لیے 040-23298793 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT