Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سٹی تلگودیشم پر گریٹر حیدرآباد تلگودیشم قائدین کا ہنگامہ

دفتر سٹی تلگودیشم پر گریٹر حیدرآباد تلگودیشم قائدین کا ہنگامہ

بی جے پی کیساتھ اتحاد کے خلاف نعرہ بازی، ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش، ٹی سرینواس یادو و دیگر کا خطاب

بی جے پی کیساتھ اتحاد کے خلاف نعرہ بازی، ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش، ٹی سرینواس یادو و دیگر کا خطاب

حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد تلگودیشم پارٹی قائدین نے آج سٹی تلگودیشم آفس میں زبردست ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد کے خلاف مظاہرہ کیا اور اِس مظاہرہ کے دوران ایک نوجوان نے اپنے جسم پر کیروسین چھڑکتے ہوئے خودسوزی کی کوشش کی جسے دیگر تلگودیشم قائدین نے روک دیا۔ تلگودیشم گریٹر حیدرآباد قائدین نے مسٹر نائیڈو کے اقدام کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے مسٹر نائیڈو سیکولر قوتوں کی قدر نہ کرتے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ اُنھیں اقتدار عزیز ہے۔ اِن قائدین نے الزام عائد کیاکہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی سے اتحاد کے فیصلہ میں بعض ایسے فرقہ پرست عناصر کلیدی کردار ادا کررہے ہیں جو فرقہ پرستی کا مظاہرہ کئے بغیر ووٹ حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور اُنھیں لوگوں کی وجہ سے صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو بھارتیہ جنتا پارٹی سے اتحاد کے لئے راضی ہوئے ہیں۔ سٹی تلگودیشم قائدین نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تلگودیشم کے اتحاد کے سبب نہ صرف اقلیتوں میں مخالف تلگودیشم جذبات میں اضافہ ہوگا بلکہ سیکولر قوتیں بھی تلگودیشم پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔ اِس موقع پر صدر گریٹر حیدرآباد تلگودیشم پارٹی مسٹر ٹی سرینواس یادو سابق ریاستی وزیر کے علاوہ مسٹر ایم این سرینواس سٹی جنرل سکریٹری اور مسٹر ایم گوپال و دیگر قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اِن قائدین نے مسٹر نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے اِس سلسلہ میں سخت گیر اقدامات سے واقف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹی تلگودیشم قائدین نے تلگودیشم کے بی جے پی سے اتحاد پر ناراضگی کے اظہار کے لئے مسٹر نائیڈو کی قیامگاہ کے قریب زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا اور اتحاد کے خلاف نعرہ بازی کی۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاع کے بموجب گریٹر حیدرآباد تلگودیشم پارٹی قائدین کو مسٹر نائیڈو نے مذاکرات کے لئے طلب کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT